Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار رنز اور 500 وکٹیں: شکیب الحسن دنیا کے تیسرے آل راونڈر

  ڈھاکا:بنگلہ دیشی اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کرلیں۔ شکیب الحسن ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں 10ہزار سے زائد رنز اور 500 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل راونڈر بن گئے۔ انھوں نے افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک وکٹ لے کرانٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے مجموعی طور پر 302 میچز کھیل کر کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کیں۔آل راونڈر نے ٹیسٹ میچز میں 188، ون ڈے میں 235 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 77 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انھوں نے تینوں فارمیٹس میں 500 وکٹیں اور 10ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔اس سے قبل سابق پاکستانی آل راونڈر شاہد خان آفریدی اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ کیلس نے تینوں فارمیٹس میں 25534 رنز اور577 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 11196رنز اور541 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 

شیئر: