Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسمانی بجلی نے چارہ منڈی کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا

طائف..... جنوبی طائف کے حویہ مقام پر چارہ منڈی آسمانی بجلی سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی۔ ترجمان کرنل ناصر الشریف نے بتایا کہ یہاں طائف کمشنری اور اس کی کئی تحصیلوں میں کہیں درمیانے درجے او رکہیں موسلا دھار بارش ہوئی تھی۔ بارش کے باعث 70میٹر لمبے اور 7میٹر اونچے مکا ن کی دیوار گر گئی تھی جبکہ الحویہ چارہ منڈی آسمانی بجلی گرنے سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
 

شیئر: