Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کسی رعایت کے مستحق نہیں ،اٹارنی جنرل

اسلام آباد...اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے معاملے میں سپریم کورٹ کو اپنی قانونی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف عدالتی مفرور ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔عدالت عظمی میں جمع کرائے گئے 6 صفحات پر مشتمل تحریری جواب میں اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی مفرور ہونے کی بنیاد پر پرویزمشرف کی درخواست خارج کی جائے۔قانون کی نظر میں عدالتی بھگوڑے کے کوئی حقوق نہیں ہوتے۔ عدالتی مفرور کے سرنڈر کرنے تک اس کے حقوق نہیں ہوتے۔ سرنڈر کرنے تک مفرور کسی عدالتی ریلیف کا اہل نہیں ہوتا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پرویز مشرف پر ججوں کو گھروں میں قیدکرنے، میڈیا پابندی، عدالتی نظام کوتباہ کرنے کےالزامات ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کا مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے عین مطابق ہے۔سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی تاحیات رہے گی۔ اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے۔
مزید پڑھیں:مشرف پاکستان آکر دکھائیں کتنے بہادر ہیں،چیف جسٹس

شیئر: