Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں پبلک بس اور میرین ٹرانسپورٹ سٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس

مسافر اپنے سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کر سکتے ہیں (فائل فوٹو)
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے 21 پبلک بس سٹیشنوں اور 22 میرین ٹرانسپورٹ سٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی مکمل کرلی۔
وام کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا’ ای اینڈ کے تعاون سے یہ سروس فراہم کی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سفر کے دوران مسافر اپنے سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کر سکتے ہیں۔‘
یہ اقدام تمام خدمات میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات کے وژن کے مطابق ہے۔
اتھارٹی کا کہنا تھا’ وائی فائی سروس کی توسیع اور اسے مزید بہتر بنانے کےلیے جائزہ لیا جاتا رہے گا  تاکہ بسوں اور میرین ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کےلیے معیاری رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔‘
یاد رہے دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ’عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 75 لاکھ 77 ہزار افراد (7.577 ملین) نے پبلک ٹرانسپورٹ، شیئرڈ ٹرانسپورٹ ٹیکسی سروس استعمال کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔‘
 میٹرو کی ریڈ اور گرین لائن پر مسافروں کی تعداد 27 لاکھ 86 ہزار رہی جبکہ ٹرام سروس سے ایک لاکھ 19 ہزار 917 مسافروں نے استفادہ کیا۔
پبلک بس سروس میں مسافروں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 63 ہزار تھی۔ میرین ٹرانسپورٹ بھی مسافروں کا ایک مقبول انتخاب رہا جس کے ذریعے 3 لاکھ 7 ہزار 684 افراد نے سفر کیا۔

 

شیئر: