Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سے کلین سوئپ‘ بلوچستان میں سرپرائز‘ کمال کے دعوے

کراچی- - -  -پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کراچی سے کلین سوئپ کرے گی جبکہ بلوچستان میں بھی سرپرائز دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ان کی جماعت سندھ سے انتکابات میں حصہ لے گی اور کراچی میں کلین سوئپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جیسے پہلے اس شہر میں کام کیے تھے، ایک بار پھر اسے ویسا ہی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند نشستوں پر ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے بھی ہوگا۔سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہماا مقابلہ اس سیاسی جماعت سے ہے جسے پیسے سے شہریوں کو پانی دینا تھا اور کچرا اٹھانا تھا تاہم وہ ان پیسوں سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی سے سب کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -بلوچستان کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

شیئر: