Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کے گوشت کے بڑے برآمد کنندگان ہندو، قتل عام مسلمانوں کا

    نئی دہلی- - - - ہند میں گائے ذبح کرنے پر آئے روز مسلمان قتل و تشدد کا نشانہ بنتے ہیں جبکہ گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلارہے ہیں۔ جنہوں نے گمراہ کن نام رکھے ہوئے ہیں۔بڑی کمپنیوں میں الکبیر پرائیوٹ لمیٹڈ، عربین ایکسپورٹر، النور اور اسٹینڈرڈ فروزن ہیں جو سب کی سب ہندوؤں کی ملکیت میں ہیں۔ہندسے ہر سال 18لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے۔ایک جانب  ہندو اس کاروبار سے مال بنارہے ہیں  تو دوسری جانب گائے ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے نام پر انتہا پسند ہندمیں مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے  ہندوستانی حکومت کے کردار کو اگر دیکھا جائے تو وہ بھی قابل ذکر نہیں کیونکہ ایک سروے کے مطابق ہندمیں مسلمانوں کا قتل عام کی روک تھا م سے متعلق  ہندوستانی  سرکار نے کوئی موثر قوانین مرتب نہیں کئے ہیں جو کہ ان حادثات کی  وجہ بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ریلوے کی نجکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پیوش گوئل

شیئر: