Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی اور ساس سے تنگ آکر نوجوان کی خود کشی

ترنتا رن۔۔۔۔تھانہ صدر پٹی کی پولیس نے بیوی اور ساس سے تنگ آکر نوجوان کی خودکشی کے معاملے میں کیس درج کرلیا۔ بلوندر سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کے بیٹے سوہن سنگھ کی شادی گورجیت کور کے ساتھ 2سال قبل ہوئی تھی ۔ گورجیت کور اپنی والدہ کندل جیت کے ساتھ مل کر میرے بیٹے کو پریشان کرتی تھی جس سے وہ ذہنی طور پر کافی پریشان رہنے لگا تھا۔بات بات پر ناراض ہوکر بہو میکے چلی جایا کرتی تھی۔جب سوہن اپنی بیوی کو لانے کیلئے سسرال جاتا تو ساس بیوی اور سسرال اور دیگر لوگ اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے تھے ۔ ان کے اس روئیے سے تنگ آکر میرا بیٹا زہریلی دوا کھاکر موت کی آغوش میں چلا گیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور باپ کی رپورٹ پرکنول جیت کور اورگورجیت کور کیخلاف کیس درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -شہ زوروں کے ہاتھوں دلتوں کے مکان میں آتشزنی

شیئر: