Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: دیپکا پڈکون کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی

ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی کے ورلی علاقہ میں واقع 33 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سےافراتفری پھیل گئی۔ عمارت کی 32 ویں منزل میں لگی آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ 32 ویں منزل کا پورا حصہ شعلوں کی زد میں آگیا۔جس عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا وہ ورلی علاقہ کے ویر ساورکر مارگ پر موجود ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہ معلوم نہ ہوسکیں۔ عمارت کا نام بیومونڈ بتایا جا رہا ہےجہاں معروف اداکارہ دیپیکا پڈکون بھی  26 ویں منزل پر رہائش پذیر ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران اورامدادی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر عمارت سے تقریبا100افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میونسپلٹی کے اہلکارجائے  وقوعہ پر کارروائی میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -شہ زوروں کے ہاتھوں دلتوں کے مکان میں آتشزنی

شیئر: