Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہدی حسن جیسی آواز نہیں مل پائی

شہنشاہ غزل مہدی حسن کومداحوں سے بچھڑے 6 برس مکمل ہو گئے لیکن ان جیسی آواز ڈھونڈے سے بھی نہیں مل پائی۔مہدی حسن نے راجستھان کے لونا گاو¿ں کے موسیقار گھرانے کلاونت میں 18 جولائی 1927 کو آنکھ کھولی۔وہ 1947 میں پاکستان آئے، ابتدا میں وہ سائیکلوں کے پنکچر لگایا کرتے تھے، کچھ عرصہ موٹر مکینک بھی رہے۔ پھر 50 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان پر گائیکی نے انہیں موسیقی کے حلقوں میں پہچان دلائی۔اس کے بعد تو جیسے مہدی حسن فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے ۔13 جون 2012 مہدی حسن کی زندگی کا آخری دن تھا ۔
 

شیئر: