Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکاراﺅں کی کرکٹ سیریز کرائی جائے ، عینی طاہرہ

گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکاراﺅں کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کی تجویز پیش کر دی۔ قتالہ الیون کی نائب کپتان عینی طاہرہ نے کہا کہ حال ہی میں اداکاراﺅں اور ٹی وی ماڈلز کے درمیان کرکٹ میچ کی سیریز کھیلی گئی جس میں اداکاراﺅں کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ یہ انتہائی خوشگوار تجربہ تھا اور جس قدر میچ دیکھنے کے لئے لوگ آئے اس سے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ عید الفطر کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکاراﺅں اور لاہور کی اداکاراﺅں کے درمیان کرکٹ سیریز کروائی جائے جس کو نیشنل ایونٹ کا درجہ دیا جائے۔ میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں اقدامات کریں اور ہمیں تمام سہولتیں فراہم کریں۔ اس میچ سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا روشن امیج سامنے آئے گا ۔
 
 

شیئر: