Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی 6 اے اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی نے ریڈمی 6 اسمارٹ فون کے ساتھ ریڈمی 6 اے بجٹ اسمارٹ فون بھی متعارف کرایا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور میڈیا ٹیک ہیلیو پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی کے لیے فون میں فورجی ، بلیوتوتھ ، وائے فائے ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 599 یان ہے اور اسے 15 جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: