شکاریوں سے بچانے پر بن مانس کا اظہار تشکر
کانگو .... کانگو میں بارانی جنگلات میں شکاریوں سے بچانے پربن مانس اتنا خوش ہوا کہ اس نے اپنے نگراں سے لپٹ کر ممنونیت اور تشکر کا اظہار کیا۔ آندرے ورونگا نیشنل پارک میں نگراں ہے اور وہ خاص طور پر بن مانسوں کی نگرانی کرتا ہے۔ پہاڑی بن مانس کی نسل اب ختم ہوتی جارہی ہے اور یہاں انکی تعداد صرف 880رہ گئی ہے۔ یونیسکو نے اس بارانی جنگل کو عالمی ورثے کی حیثیت دے رکھی ہے۔