Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں ،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں پائیدار امن کے قیام پر زور دیاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کامرہ کا دورہ اور سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے لئے پرعزم ہے۔ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقائی امن و ترقی کے لئے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہو گا ۔تعاون پر مبنی فریم ورک ہی خطے کی حقیقی صلاحیت کو سامنے لا سکتا ہے۔ خطے میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے سیکیورٹی چیلنجزکا مقابلہ کیا۔ اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ملک میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے ۔ تمام چیلنجز کےلئے قومی اور متفقہ ردعمل ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی

شیئر: