Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق نے دوسری شادی کا اعتراف کرلیا

لاہور ...سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں2بیویوں کا اعتراف کیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ان کی دوسری اہلیہ کے بارے میں معلوم ہوا ۔سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیگمات کا ذکر ہے۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق جبکہ دوسری اہلیہ شفق حرا ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل سعد رفیق کی دوسری شادی کے حوالے سے خبر گردش کررہی تھی تاہم سعد رفیق کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی تھی۔ اب کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا اعتراف کرلیا۔سعد رفیق کی دوسری اہلیہ شفق حرا سرکاری ٹی وی کی اینکر پرسن ہیں۔

شیئر: