Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ینبع ... ینبع کمشنری میں مغربی ساحل کے روڈ سیکیورٹی اہلکاروں نے 3ہزار سے زیادہ نشہ آورگولیوں ، 2پستولوںاورکارتوسوںکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو مقامی شہری کی گاڑی پر شبہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے اسے رکنے کی ہدایت کی تو وہ گھبرا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لی جس سے 3ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔ یہ سب کچھ انتہائی فنکارانہ طریقے سے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے۔
 

شیئر: