Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیم نے روسیا کردیا،چیئرمین آل الشیخ

جدہ .... سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے روس کیساتھ میچ میں 5-0سے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجھے روسیا کردیا۔ میں اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ دریں اثناءسعودی قومی ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر خوان انتونیو پزی نے کہاکہ مجھے اپنی ٹیم کی شکست پر بے حد افسوس ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے روسی ٹیم کے مقابلے میں برا کھیل پیش کیا۔ ہوسکتا ہے کہ یوروگوائے ٹیم کے مقابلے میں ہماری ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روسی ٹیم نے عظیم الشان کامیابی کیلئے غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی، ہمارے کھلاڑی اپنی غلطیوں سے ہارے۔ کھلاڑیوں نے بری کارکردگی پیش کی۔ اس قسم کے میچ عام طور پر دوبارہ نہیں ہوتے۔ ہم اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرینگے اور آئندہ میچ میں اسکے تدارک کی کوشش کرینگے۔
 

شیئر: