Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹول پلازہ سے کار ٹکرا گئی، مسافر باہر جاگرا

فلوریڈا ..... ایک تیز رفتار کار ٹول پلازہ سے پوری قوت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اندر بیٹھا ہوا ایک شخص کھڑکی کے راستے باہر جاگرا۔ یہ واقعہ فلوریڈا کے ایک مصروف ٹول پلازہ پر ہوا۔ ڈرائیور اپنی کار کی رفتار کم کرنہیں سکا تھا۔ ٹول پلازہ  پر لگے کیمرے نے سارا منظر قید کرلیا۔ ٹکرانے کے ساتھ ہی کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرائیور کو  زیادہ نقصان نہیں پہنچااور بعد میں وہ کار سے نکل کر خود چلتے ہوئے قریب ہی محفوظ مقام پر چلا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مصنوعی گردہ تیار، ڈائیلیسس اور ٹرانسپلانٹ کی ضرور ت نہیں رہیگی

شیئر: