Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹ کے کنویئر بیلٹ نے مسافر کا سامان ”چبا“ لیا

 لندن .... جیٹ پیسنجر کے ایک مسافر نے جب کنویئر بیلٹ پر اپنا سامان رکھا تو یہ بیلٹ خراب ہوگئی اور اس نے مسافر کے سامان کا تیا پانچا کردیا۔ 26سالہ نوجوان ہیری ڈریو نے اپنا یہ سامان ایک ہینڈ بیگ میں رکھا تھا۔ وہ برسٹل سے بارسلونا جارہا تھا۔ ایئرلائن عملہ اسے سمجھتا رہا کہ یہ ہینڈ کیری طیارے میں لیجائے لیکن اس نے اپنا بیگ کنویئر بیلٹ پر رکھ دیا جو اس سامان کو ”چبانے“ لگی۔ بیگ پھٹ گیا حتی کہ اندر رکھے ہوئے اس کے کپڑے اور ایک انتہائی قیمتی فٹبال شرٹ بھی پھٹ گئی۔ یہ شرٹ اسے اس کے آنجہانی چچا نے دی تھی اسلئے اس شرٹ سے اسے گہرا لگاﺅ تھا۔ اس نے کہاکہ میرے چچا کا دو ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا اور اس شرٹ کا پھٹنا میرے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

شیئر: