Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شندور پولو فیسٹیول 2018 چترال میں ہوگا

اسلام آباد: 3 روزہ شندور پولو فیسٹیول 2018ءدنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ چترال میں 7 جولائی سے شروع ہوگا۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو دنیا کے بلند ترین گراونڈ میں پولو میچ سمیت دیگر مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پولو ٹورنامنٹ میں گلگت اور چترال کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور مقامی و غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ شندور فیسٹیول میں پولو کے علاوہ دیگر مختلف پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ سیاحوں کو تفریح فراہم کی جا سکے۔ فیسٹیول 3 روز جاری رہنے کے بعد 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

شیئر: