Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ کے بعد اسلامی تاریخی مقامات کی سیر کی سہولت

ریاض..... محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کے بعد اسلامی تاریخی مقامات کی سیر کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیا جائیگا۔ عمرہ اور دیگر ویزوں پر آنے والے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جی سی سی ممالک کے باشندوں کو بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔ محکمہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ اسلامی اور سعودی تاریخی مقامات کی سیر کے آرزو مندوں کو سعودی عرب سے متعارف کرانے کیلئے نیا پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے۔ معتمر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مملکت میں عمرہ آپریٹرز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ یہ پروگرام صرف وہی ادارے انجام دے سکیں گے جنہیں محکمہ سیاحت اجازت نامے جاری کئے ہوئے ہے۔ 
 

شیئر: