Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے شمالی علاقے ’بحرہ ون‘ میں سات ہزار برس پرانے آثار دریافت

 دریافت ہونے والے آثار قدیمہ میں 20 تندور شامل ہیں (فوٹو: عاجل)
کویت کے شمالی علاقے ’بحرہ ون‘ میں سات ہزار برس سے زیادہ پرانے آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں جن میں مجسمے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
 دریافت ہونے والے آثار قدیمہ میں 20 تندور شامل ہیں جن کی تخمینی عمر 7700 برس کے قریب ہو سکتی ہے۔
علاوہ ازیں ’الو‘ کے مجسمے جن میں اس کے پر بھی بنے ہیں کے علاوہ مقامی جو جو تقریبا 7500 برس پرانی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق قومی آثار قدیمہ و میوزیم کونسل کے معاون سیکرٹری جنرل محمد بن رضا نے بتایا ’بحرہ ون کا علاقہ جزیرہ نما عرب میں قدیم ثقافت کا گہوارہ مانا جاتا ہے جس کی تاریخ 5700 سال قبل مسیح ہے جہاں ہزاروں برس قبل انسانی آبادی ہوا کرتی تھی۔‘
معاون سیکرٹری نے مزید بتایا ’ آثار کی دریافت کا کام پولینڈ کے جیولوجیکل سروے مشن نے کیا، آثار کا لیبارٹری اور گراونڈ تجزیہ کرنے کے بعد رپورٹ جاری کی گئی۔‘

 

شیئر: