شارجہ بک فیئر 2025 میں سعودی عرب کے پویلین کی مقبولیت
بک فیئر دس روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر پوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
شارجہ بک فیئر 2025 میں سعودی لٹریچر، پبلکشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کا پویلین وزیٹرز میں غیرمعمولی طورپر مقبول رہا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بک فیئر دس روز جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا جس میں مختلف ممالک کے اشاعتی اداروں نے سٹالز لگائے تھے۔
سعودی ترجمہ کمیشن کی جانب سے بک فیئر میں خصوصی شرکت کی گئی جس میں مملکت کے ادبی و فکری جہتوں کی عکاسی کی گئی۔
بک فیئر میں متنوع ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کیے گوے جبکہ سیمینار اور مکالمے کے سیشنز اور شاعری کی محفلیں بھی سجائی گئی۔
سعودی پویلین وزیٹرز کی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا جہاں سعودی ثقافت کی عصری تصویر پیش کرتے ہوئے ترجمے کے حوالے سے اہم تصنیفات کو نمایاں کیا گیا۔
واضح رہے سعودی عرب میں ٹرانسلیشن کمیشن اتھارٹی کی جانب سے مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد اہم تصانیف کا مختلف زبانوں میں ترجمے کا کام اعلی سطح پر کیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو مقامی تہذیب وثقافت سے روشناس کرانا ہے۔
