نجران میں موسم سرما کے پکوان جو ذائقے میں ثانی نہیں رکھتے
ان پکوانوں کے بغیرعلاقائی ثقافت ادھوری تصور کی جاتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں موسم سرما کی مناسبت سے روایتی پکوان ہر گھر کے خوان کی زینت ہوتے ہیں جن کے بغیرعلاقائی ثقافت ادھوری تصور کی جاتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اہل نجران موسم سرما کا استقبال اپنے راویتی پکوان جن میں ’المرضوفہ‘، الحریکہ ، الحمیسہ اور المرقوق شامل ہیں، سے کرتے ہیں۔

یہ پکوان علاقے کی ثقافت کا اہم ترین جزو ہے جو صدیوں سے چلے آرہے ہیں۔ یہ پکوان نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ذائقے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
پکوانوں کی تیاری میں نجران کی گندم اہم ترین جزو ہوتی ہے جو اپنے اعلی معیار اورغذائیت سے بھر پور ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔

اہل نجران ان پکوانوں کو موسم سرما میں دعوت اور اہم تقریبات میں بھی لازمی تیار کرتے ہیں۔
موسم سرما میں کوئی تقریب ایسی نہیں ہوتی جن میں روایتی پکون تیار نہ کیے جاتے ہوں۔
