Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاوس پہنچ گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کےلیے وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔
الاخباریہ  کے مطابق وائٹ ہاوس پہنچنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا خیرمقدم کیا، باضابطہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
قبل ازیں ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا کہ تھا  ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دعوت پر ولی عہد سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔‘
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں رہنما مشتترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
 

شیئر: