Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں پہلا ریڈ کارڈ، جاپان کی فتح پر میچ ختم

ماسکو:فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلا ریڈ کارڈ کولومبیا کے کھلاڑی کارلوس سنچیز کو دیا گیا۔ منگل کے مقابلوں میں پہلا میچ کولومبیا اور جاپان کے درمیان میں کھیلا گیا جو جاپان کی 2-1فتح پر ختم ہوا۔ میچ کے شروع میں کولومبیا کو 10کھلاڑیوں سے میچ جاری رکھنا پڑا جس کا فائدہ جاپانی ٹیم نے بھر پور طریقے سے اٹھایا۔
مزید پڑھیں:رونالڈو کا دوسرا گولڈن بوٹ فلسطینی بچوں کے نام
 جاپانی ٹیم نے خوبصورت میچ پیش کیا۔ 90منٹ میں سے زیادہ تر وقت گیند جاپانیوں کے پاس ہی رہی۔ میچ کا پہلا ہاف 1-1پر ختم ہوا۔ایک کھلاڑی کی کمی کے باوجود کولومبیا کی ٹیم جاپانیوں کے مقابلے میں آخری وقت تک ڈٹی رہی بلکہ موقع ملتے ہی اٹیک بھی کرتی رہی تاہم جاپانیوں کی دفاعی لائن مضبوط تھی اور پوری ٹیم بہت منظم طریقے سے کھیلی۔ جاپان کا پہلا گول پینالٹی کا نتیجہ تھا۔ واضح رہے کہ جاپان اور کولومبیا دونوں ٹیموں نے اس سے پہلے 5مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے۔ 
فیفا ورلڈ کپ، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: