Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ سے کانگریس اور بی جے پی کا خاتمہ ہوگا، اسد اویسی

    حیدرآباد - -- - - -صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین  اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز عید ملن  تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ  مستقبل  قریب میں تلنگانہ سے کانگریس اور بی جے پی  کا خاتمہ ہوجائیگا۔   کانگریس  تلنگانہ ریاست میں جو خواب دیکھ رہی ہے  اسکے پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔  اویسی نے اعلان کیا کہ مجلس کے کارکن پارلیمنٹ مستقبل میں حیدرآباد سے ہی نہیں  سیمانچل سے بھی منتخب ہونگے۔  انہوں نے کہا کہ مجلس نےہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔  سب سے بڑی  بات تو یہ ہے کہ مجلس  نے ان علاقوں  میں بھی تعمیری و ترقیاتی کام کروائے جہاں  مجلس کا نمائندہ نہیں تھا۔   انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات کےاعلان کے بعد تبدیلی آئی ہے لہذاضرورت اس بات کی ہے کہ ارکان مقننہ ، ارکان بلدیہ، صدور و معتمدین اور دیگر افراد  علاقوں کےپولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیں۔اگر  پولنگ بوتھس صحیح علاقوں میں نہ ہوں تو ان کی تبدیلی کیلئے نشاندہی کریں۔ صدر مجلس نے کہا کہ  یکم جنوری 2019  کو جو  نوجوان 21 برس کے ہوجائیں ان کے ناموں کے اندراج کا اہتمام کیا جائے۔  انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک بھر میں تقریباً  10 کروڑ نوجوان ووٹرز کا اضافہ ہوگا۔ مجلسی ارکان اسمبلی سید احمد پاشا قادری اور احمد بلعلہ نے  بھی  تقریب سے خطاب کیا۔  اویسی نے مسلمانوں کو  تلقین کی کہ وہ رمضان کی طرح عبادات  کے سلسلہ کو جاری رکھیں اورنمازوں کی ادائیگی کے ذریعے مساجد کو آباد رکھیں۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: ہاپوڑ میں گئو کشی کی افواہ پر مسلم نوجوان کا قتل

شیئر: