تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل تیسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ برمنگھم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔ غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایاگیا ہے۔
غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ دی جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ اور عمران رندھاوا کوبابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دی۔
اتوار کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے تین وکٹیں ابتدا میں گنوا دیں، اس کے بعد شان مسعود اور سعود شکیل نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا تاہم اس کے بعد کوئی بیٹسمین وکٹ پر نہیں ٹھر سکا۔ پوری ٹیم دوسری اننگز میں 194 کے مجموعی سکو پر آؤٹ ہوگئی۔
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے ہی روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔
شان مسعود 29، عبداللہ شفیق نے 15 جبکہ سعود شکیل 14 رنز ہی بنا سکے، میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 5 جبکہ دوسری اننگز میں 6 بیٹرز ڈبل فِگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
