Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاری غلام یحییٰ کی رہائی کے فیصلے کی ممبئی ہائیکورٹ نے تصدیق کردی

    حیدرآباد -- - - ممبئی میں واقع حج ہاؤس میں امامت کرنے والے قاری غلام یحییٰ  کو ممبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتہ دہشت گردی کے الزامات سے بری کئے جانے والے نچلی عدالت کے فیصلہ کی تصدیق کردی ۔ غلام یحییٰ  نے  منگل کو جمعیت علمائے مہاراشٹر  میں ارشد مدنی کے دفتر پہنچ کر صدر جمعیت علماء مہاراشٹر مستقیم اعظمی، سیکریٹری قانون امداد کمیٹی گلزار اعظمی، ناظم نشرو اشاعت عار ف عمری، لیگل  ایڈوائزر ایڈووکیٹ شاہد ندیم انصاری اور دیگر اصحاب سے ملاقات کرکے انہیں بروقت قانونی امداد  پہنچانے پر جمعیت علماء کا شکریہ ادا کیا۔  غلام  یحییٰ نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری کے بعد  ملک بھر میں ان کی بدنامی ہوئی ، انہیں ملازمت سے معطل بھی کردیاگیا تھا ۔ اب جبکہ ممبئی ہائی کورٹ نے باعزت بری کردیا ہے ان کی خواہش ہے کہ ان کی ملازمت  بحال کی جائے  اور بقایہ جات ادا کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند نے 3پاکستانیوں کو شہریت دیدی

شیئر: