Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوئٹے مالا: آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا عمل جاری

گوئٹے مالا سٹی۔۔۔ برِاعظم وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریوں کے بعد راکھ نکلنے کا عمل 17ویں روز بھی جاری ہے جبکہ 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے بارے میں حکام کو تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا۔گوئٹے مالا میں 3 جون کو آتش فشاں فیوگو پھٹ پڑا تھا اور اس سے نکلنے والی راکھ اور لاوا نے 110 افراد کی جان لے لی جبکہ 200 سے زائد لوگ لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے اتنے روز بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زندہ افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے البتہ ملبہ اور راکھ ہٹائی جا رہی ہے۔ آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

شیئر: