Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے یمن بھر میں 5 لاکھ بارودی سرنگیں بچھا کر انارکی پھیلا دی، عرب اتحاد

 ریاض..... سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں نے یمن بھر میں پانچ لاکھ بارودی سرنگیں بچھا کر انارکی پھیلا دی۔ حوثیوں نے یمن کے جس علاقے میں بھی قدم رکھا وہاں تباہی و بربادی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حوثی باغی یمن کے طول و عرض میں 5 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا میں یمن واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگوں کے ڈھیر لئے ہوئے ہیں۔ یہ سرنگیں یمنی عوام کی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہیں۔ حوثیوں نے مکانات ، سڑکوں اور رفاہ عام کے وسائل کو بھی سرنگوں سے نہیں بخشا۔ انہوں نے انتہائی بے ڈھنگے طریقے سے ایسی بارودی سرنگیں بھی جگہ جگہ بچھائی ہیں جن پر عالمی قوانین کے تحت باقاعدہ پابندی عائد ہے۔ بعض بارودی سرنگیں کوہستانی علاقوں میں چٹانوں کی شکل میں ہیں ، کہیں ریت کے تودوں کی صورت میں ہیں۔ یمنی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی رپورٹوں میں بتایا ہے کہ ہزاروں افراد ان سرنگوں کی زد میں آکر معذور ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن عوام کی مدد کیلئے آئی سی آر سی اور ان کے تباہ کن اثرات سے بچانے کی اسکیموں پر عمل پیرا ہے۔ بارودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ 
 

شیئر: