Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کی طرف سے افغانستان میں جنگ بندی کا خیر مقدم

مکہ مکرمہ .... رابطہ عالم اسلامی نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کوحکیمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے فریقین کو شاباش دی۔ رابطے کا کہناہے کہ یہ سمجھوتہ افغان عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ یہ اسلامی شریعت اور اسکی اعلیٰ اقدار کا نمائندہ ہے۔ اسلام نے ہمیشہ مصالحت کی ترغیب دی ہے۔رابطہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ افغان عوام طویل عرصے سے اختلافات کے بھنو رمیں پھنسے ہوئے تھے۔ محاذ آرائی کا نتیجہ مزید خونریزی ، تباہی و بربادی ، عداوت اور ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کی صورت میں ہی برآمد ہورہا تھا۔ رابطہ نے افغانستان کے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ تمام اختلافا ت کو قابو کرنے کیلئے بامقصد مکالمہ جاری رکھے۔ حکمت و فراست کے ساتھ دینی اور سیاسی مکالمے کریں۔ خونریزی بند کرانے کو اپنا مشن بنائیں۔افغان عوام ہی نہیں پوری امت مسلمہ کو حکمت و فراست سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ 
 

شیئر: