Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز بدستور خطرے میں ہیں‘ نواز شریف کی تصدیق

لندن: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور خطرے میں ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت بہتری کی جانب جا رہی ہے مگر مکمل خطرے سے باہر نہیں کہہ سکتے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں چند روز قبل لندن پہنچ جاتا تو بہتر تھا، اس وقت بیگم کلثوم نواز اپنے ہوش میں تھیں، انہوں نے بتایا کہ جب سے وہ اسپتال پہنچے ہیں، ان کی اہلیہ کو ہوش نہیں ہے، نواز شریف نے تصدیق کی کہ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -پرویز مشرف اپنی ہی جماعت کی قیادت سے مستعفی

شیئر: