Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

220تارکین وطن لیبیا کے ساحلوں پر زندگی کی بازی ہار گئے

جنیوا ۔۔۔ اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بحیرہ روم پار کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 220تارکین وطن لیبیا کی ساحلوں پر موت کے آغوش میں چلے گئے ۔یو این ایچ آر کے بیان کے مطابق گزشتہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے100 تارکین وطن میں سے صرف5 افراد ہی زندہ بچ سکے۔ اسی دن ربر کی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں 130لوگ سوار تھے  جن میں سے 70تارکین وطن کی اموات واقع ہو ئیں۔بدھ کو بچائے گئے تارکین وطن اور پناہ گزینوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے50 سے زائد افراد سمندر میںڈوب گئے۔ایجنسی نے کہا کہ یو این ایچ آر سی پناہ گزینوں او ر تارکین وطن کی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعے پر فکر مند ہے۔ اس پر فوراً بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ تمام ضروری اقدام کرکے سمندر میں راحت اور بچائونظام کو مضبوط بنایا جاسکے۔ اس میں پورے بحیرہ روم میں ریلیف کاموں میں اہم رول ادا کرنے والے غیر سرکاری تنظیمیں ، تجارتی جہاز اور دیگر شامل ہیں۔
 

شیئر: