Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاجر بچوں کوقتل کرنے کے بیان پر امریکی خاتون معطل

واشنگٹن ۔۔۔سوشل میڈیا پر مہاجر بچوں کو سرحد پر قتل کرنے کے الفاظ استعمال کئے جانے پرامریکی خاتون کو نوکری سے معطل کرکے رخصت پر بھیج دیا گیا۔ اوریگن ڈپارٹمنٹ آف ٹراسپورٹیشن (او ڈوٹ) کی لوری میک ایلن نامی ملازمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا تھا کہ" میرا ذاتی خیال ہے کہ ان تمام کو سرحد پر ہی گولی مار دینی چاہئے اور اس عمل کو اچھا کہنا چاہئے،اس سے ہم محنتی امریکیوں کے ٹیکسوں میں کروڑوں ڈالر بچیں گے"۔میک ایلن کے غیر انسانی اظہار خیال پر فوری ردعمل سامنے آیا اور ہزاروں افراد نے خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،سیکڑوں ناراض افراد نے خاتون کیخلاف اسکے ادارے سے رابطہ کرکے اسے نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔میک ایلن تنقید برداشت نہ کرسکی اور اپنے تمام سماجی رابطے کے اکاؤنٹس بند کردئیے۔بعد ازاں اوڈوٹ نے اعلان کیا کہ ایجنسی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور خاتون ملازمہ کو مزید نوٹس تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

شیئر: