Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی تین درخواستیں مسترد کردیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں وکیل کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے ، ملک میں الیکشن ایک ہی دن کرائے جائیں۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ایک دن الیکشن کرانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی اثر انداز نہ ہو لیکن ضمنی انتخاب کی مثالیں موجودہیں جس کی حکومت ہو وہی ضمنی انتخاب جیتتی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر بغیر بحث کے آئینی ترمیم ہوگی تو ایسے ہی مسائل پیدا ہوں گے ، فاٹا والوں کا ایک آئینی حق ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کومنتخب کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فاٹا میں نئی حلقہ بندیاں ہوئیں ہیں، فاٹا اور اسلام آباد کی ایک حلقہ بندی کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کی ممبر کے پی کے مسز ارشاد قیصر نے کہا کہ فاٹا کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب ہونے جارہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعدعام انتخابات ملتوی کرنے کی تینوں درخواستوں کو مسترد کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -بنوں سے عمران خان کو ہرانے کی سازش؟

شیئر: