Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدارتی محل میں گارڈ آف آنر کے دوران جوان بیہوش

نئی دہلی۔۔۔۔سیشلز کے صدر ڈینی فار کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دیئے جانے کے دوران ہندوستانی فضائیہ کا جوان گرمی کے باعث بیہوش ہوکر گرپڑا۔ فاراپنے پہلے دورے پر ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ صدارتی محل میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سیشلز کے صدرکا استقبال کیا۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد مودی مذکورہ جوان کے پاس پہنچے اور صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی بعد ازاں اپنی رہائش کی طرف روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - -میجر کی دیوانگی، شیلجا کو کیا کرتا تھا روزانہ 20مرتبہ فون

شیئر: