Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں نے بیٹی کی چاہت میں 10ماہ کے بیٹے کو مارڈالا

اورنگ آباد۔۔۔مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک ماں نے اپنے 10ماہ کے بیٹے کو اس لئے ہلاک کردیا کہ اسے بیٹی کی طلب تھی۔ پولیس نے بچے کی لاش گھر میں رکھے پانی کے ڈرم سے برآمد کی۔پولیس نے عورت کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے بیٹی کی چاہت میں بیٹے کو ماردیاکیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اس کے یہاں بیٹی پیدا ہو۔ملزمہ کو دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کا سیلفی پوسٹ کرنیوالا نوجوان گرفتار

شیئر: