Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف میں گروپنگ ہے ،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرلیا۔تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں۔حکومت میں آئے تو گروپنگ ختم ہو جائیگی۔ جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں جنہیں روکنا بہت مشکل ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت میں آئے تو پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کریں گے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اسٹیٹس کو کی نمبر ایک پارٹی مسلم لیگ (ن) سے ہے۔اسے ہرانے کے لئے ہر طریقہ اپنائیں گے۔جہاں ضروری ہوا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جن حلقوں میں ضروری سمجھا وہاں سروے بھی کرائے ۔ اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔دریں اثناء عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں۔
مزید پڑھیں:نیب انٹرپول کے ذریعے جو چاہے کرے ،حسین نواز

شیئر: