Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کیلئے قرضوں میں 10فیصد اضافہ

ریاض...سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خواتین کو مملکت میں ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعدسے مقامی شہریوں نے گاڑیوں کیلئے دھڑا دھڑ قرضے لئے۔ 10فیصد کے لگ بھگ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکو ںنے اس سلسلے میں مثبت ردعمل دیا۔ ابھی تک حتمی اعدادوشمار سامنے نہیں آئے ہیں تاہم یہ بات یقینی ہے کہ آنے والے ایام میں گاڑیاں خریدنے والی خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا۔
 

شیئر: