Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ گیند سے چھیڑ چھاڑ پر سخت سزا کا قانون

 
ڈبلن: آئی سی سی نے میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ یا بال ٹمپرنگ کرنے والے کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری کرلی۔ ڈبلن میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں نئے قانون کی منظوری دی جائے گی جس کے تحت بال ٹمپرنگ پر کھلاڑی 2 سے 4 ٹیسٹ یا 4 سے 8 ون ڈے ا ور ٹی ٹوئنٹی میچوںسے باہر کر دیا جائے گا۔ اس اجلاس کے دوران ون ڈے میچ میں2 نئی گیندوں کے استعمال پر تنقید کا بھی جائزہ بھی لیا جائے گا البتہ آئندہ برس ورلڈکپ سے قبل اس قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔ میٹنگ میں ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ہندوستانی چیئرمین کی وجہ سے نجم سیٹھی اس دوڑ میں شامل نہیں ہوںگے۔شرکاءکو اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے گزشتہ 12 ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ پہلی غیرجانبدار خاتون ڈائریکٹر اندرا نوئی بھی باضابطہ طور پر بورڈ کو جوائن کر لیںگی۔ اجلاس میں زمبابوے کے مالی اورکرکٹنگ مسائل جبکہ سری لنکا کرکٹ بورڈ پر حکومتی کنٹرول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان کی نمائندگی نجم سیٹھی اور سی او او سبحان احمد کریں گے۔

شیئر: