Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل کرینگے

  اسلام آباد..الیکشن ٹربیونل نے این اے 57مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیدیا ۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس عباد الرحمٰن لودھی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا فیصلے میں کہا گیا کہ شاہد خاقان آئین کے ا?رٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے۔ کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے،صادق اور امین نہیں رہے، آئین کی دفعہ62 ون ایف کے تناظر میں اہل نہیں۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ٹربیونل قانون کے تحت کورٹ آف لا ہے، شاہد خاقان ووٹروںسے حقائق اور مکمل معلومات چھپانے کے مرتکب ہوئے اس لئے وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے اہل نہیں۔دریںا ثناءسابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ قبول کرتے ہیں تاہم فیصلے کیخلاف اپیل کروں گا۔ کوئی حقائق یا معلومات نہیں چھپائیں، مجھ پر معلومات یا حقائق چھپانے کا الزام سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کوتاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں، ایسے فیصلے الیکشن کو مشکوک بنا رہے ہیں۔ ہر شخص اپنے اختیارات سے بڑھ کر فیصلے کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد

شیئر: