Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری کیس ، تحریری جواب جمع نہ کرانے پر برہمی

اسلام آباد....اسلام آباد ہائیکورٹ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر تحریری جواب پیش نہ کرنے پر وزارت دفاع کے نمائندے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تحریری جواب کے ساتھ پیش ہونا چاہئے تھا۔سرکاری کاموں میں اس طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔یہاں لوگ مذاق کیلئے نہیں قانون کے احترام میں پیش ہوتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نور خان ایئر بیس پرپرائیویٹ جہاز کیسے اترا؟کیا پرائیویٹ مقصد کیلئے ایئر بیس استعمال کیا جا سکتا ہے۔اگر استعمال کیا جا سکتا ہے تو طریقہ کار کیا ہے۔ نیب کی درخواست میں نام سی ایل میں ڈالنے کی تھی۔بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا؟عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پر وزارت دفاع کے نمائندے پر اظہار برہمی کیا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کو تحریری جواب کے ساتھ پیش ہونا چاہئے تھا۔سرکاری کاموں میں اس طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں:خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے،وسان

شیئر: