Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل ناک آوٹ راونڈ میں،سوئٹزرلینڈ بھی پہنچ گیا

 
ماسکو: گروپ ای میں شامل برازیل نے پہلے راونڈ کے آخری میچ میں سربیا کو 2-0 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لیا اور ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔اسپارٹک اسٹیڈیم ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں برازیل کو اگلے راونڈ میں پہنچنے کیلئے سربیا سے میچ جیتنا اش ضروری تھا، سربیا میچ ہار کرفیفا ورلڈ کپ 2018ءکی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔5مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن برازیل نے اس میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاا اور کسی بھی موقع پر اس نے سربیا کوآگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا۔برازیل کی جانب سے پہلا گول 36ویں منٹ میں پولنہو نے اسکور کیا۔اس سبقت کو ختم کرنے کی سربیا نے بھرپور کوشش کی اور کچھ اچھے مووز بھی بنائے تاہم برازیل نے 68ویں منٹ میں تھیاگو سلوا کے ذریعے دوسرا گول اسکور کرکے اس کی ساری امیدوں پر پانی پھیردیا۔ کپتان نیمار جونیئر نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا لیکن بدقسمتی سے کوئی گول اسکور نہیں کر سکے۔ دوسری جانب گروپ ای کے آخری میچ میں سوئٹزر لینڈ اور کوسٹا ریکا کا آخری گروپ میچ2-2گول سے برابر رہا جس کے ساتھ ہی سوئٹزرلینڈ نے بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے کاخواب پورا کرلیا۔ سوئٹزرلینڈ کے زیملی نے 31ویں منٹ میں پہلا گول کیا جسے کوسٹا ریکا کے واٹسن نے میچ کے دوسرے ہاف میں 56ویں منٹ میں اتار کر میچ 1-1گول سے برابر کر دیا ، 88ویں منٹ میں ڈرمک نے دوسرا گول کر کے سوئٹزرلینڈ کا پلڑا بھاری کر دیا جو کھیل کے آخری لمحات میں کوسٹا ریکا نے خوبصورت گول کر کے میچ ایک بار پھر 2-2گول سے برابر کر دیا مگر یہ کوشش ٹیم کو اگلے مرحلے میں لیجانے کیلئے کافی ثابت نہیں ہوئی۔

شیئر: