بڑے اضافے کے بعد ریکارڈ کمی: پاکستان میں جمعہ 30 جنوری کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ کمی آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 35 ہزار 500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 30 ہزار 435 روپے کمی دیکھنے میں ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 324 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی ایک پزار 106 روپے کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 11 ہزار 69 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 9 ہزار 489 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 335 ڈالر کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 150 ڈالر ہو چکی ہے اور اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 105.94 ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے۔