Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی، الحدیدہ کو اقوام متحدہ کی تحویل میں دینے پر رضامند

صنعاء...یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی نے اعلان کیا ہے کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے کی منظوری دیدی۔ عالمی ایلچی نے یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کو حوثیوں کی منظوری سے آگاہ کردیا۔یمنی صدر نے اس کے جواب میں واضح کیا کہ حوثیوں کو الحدیدہ اور اسکی بندرگاہ سے مکمل انخلاءکرنا ہوگا۔ ہادی نے توجہ دلائی کہ جب تک حوثی الحدیدہ اور اسکی بندرگاہ سے مکمل انخلاءنہیں کرینگے اس وقت تک عالمی جہازرانی اور مغربی ساحل غیر محفوظ رہیں گے۔ دریں اثناءیمنی فوج عرب اتحاد کی مدد سے حدیدہ شہر اور بندرگاہ کی طرف پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمنی حکومت کا کہناہے کہ جب تک حوثی الحدیدہ شہر اور بندرگاہ سے انخلاءنہیں کرینگے تب تک فوجی کارروائی بند نہیں کی جائیگی او رنہ ہی سیاسی مذاکرات شروع ہونگے۔
 
 
 

شیئر: