Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض تارکین کیلئے مہنگا ترین شہر؟

مکہ مکرمہ .... تارکین وطن کے لئے مہنگائی کے لحاظ سے ریاض، عرب ممالک میں تیسرے اور عالمی سطح پر 45ویں نمبر پر آگیا۔جدہ کا نمبر عرب دنیا کے حوالے سے 8واں اور بیرونی دنیا کے حوالے سے 118واں ہے۔ یہ حقائق ”مرسر “ کمپنی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اجاگر کئے ہیں۔دبئی اور ابوظبی پوری دنیا میں مہنگے ترین عرب شہر قرار دیدیئے گئے جبکہ تیونس اور الجزائر سب سے سستے مانے گئے۔ 209ممالک کی فہرست میں تیونس او رالجزائر سب سے سستے شہر تسلیم کئے گئے۔
 

شیئر: