Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابتدائی راونڈ کا آخری دن: 4میچز ہوں گے

 
ماسکو:گروپ ایچ اورجی کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے پہلے راونڈ کے اپنے آخری میچز آج کھیلیں گی۔ جس میں سب سے اہم میچ جاپان کا ہوگا۔ گروپ ایچ کی ٹیمیں جاپان اور پولینڈ شام 7بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ وولگوگریڈ ارینا ، وولگوگریڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی وقت گروپ ایچ کی ہی 2مزید ٹیمیں سینگال اور کولمبیا کی ٹیمیں زور آزمائی کریں گی۔یہ میچ سمارا ایرینا ، سمارا میں شام 7بجے ہی کھیلا جائیگا۔ گروپ جی کااختتامی میچ رات 11 شروع ہوگا جوپانامہ اور تیونس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ مورڈویوا ارینا، سرانسک میں کھیلا جائے گا۔چوتھے اور آخری میچ میں بھی گروپ جی کی ٹیمیں انگلینڈ اور بیلجیئم کھیلیں گی جو پہلے ہی ناک آوٹ مرحلے کیلئے کولیفائی کر چکی ہیں، یہ میچ بھی رات 11بجے شروع ہو گا اور کلینگ گریڈ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: