Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: رہائشی علاقے میں چارٹرڈ طیارہ گرکرتباہ،5افراد ہلاک

ممبئی ۔۔۔۔ممبئی کے مصروف علاقے گھاٹ کوپر میں جمعرات کی دوپہر ایک بجے چارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ مرنیوالوں میں 2پائلٹ، 2فلائٹ انجینیئراور ایک راہگیر شامل ہیں۔
پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھائی ۔ئلٹس کی نعشوں کو طیارے سے نکال کر گھاٹ کوپر میں واقع راجواڑی اسپتال پہنچائیں۔
فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ طیارے کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی 4 ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔پولیس نے بتایاکہ 12نشستوں والا کنگ ایئر سی 90ساخت کا طیارہ تھا۔جوہو ایئر پورٹ سے پرواز کرنے کے بعد گھاٹ کوپر میں زیر تعمیر عمارت پر جاگرا۔
طیارہ حادثہ کے وقت ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 27سے 3کلو میٹر کے فاصلے پر تھا ۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن ( ڈی جی سی اے) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے حادثے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا کا سب سے طویل القامت پولیس مین

شیئر: