Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین انتخابی مہم چھوڑ کر لند ن چلے گئے

لاہور..تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین انتخابی مہم چھوڑ کر لند ن چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔ نااہلی کے بعد جہانگیر ترین بعض رہنماوں کے رو ئیے سے شدید مایوس تھے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی انہیں شدید تنقیدکا سامنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پارٹی رہنماوں کے بالواسطہ حملوں اور نام لئے بغیر اپنی ذات کو نشانہ بنائے جانے پر مایوس تھے۔ انہوں نے عمران خان سے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے لندن گئے ہیں۔ جلد واپس آئیں گے۔ 
مزید پڑھیں:تحریک انصاف میں گروپنگ ہے،عمران خان

شیئر: