Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میٹرو کے 9ہزار ملازمین کل سےہڑتال پر

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی لائف لائن کہی جانے والی میٹرو سے سفرکرنیوالے مسافروں کیلئے یہ خبر پریشان کن ہوگی کیونکہ ڈی ایم آر سی کے 9000ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ کولیبر کمشنر کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد ہفتہ 30جون سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا۔ہڑتال پر جانے والوں میں میٹرو چلانے والے 900،ٹرین آپریٹرز، 1000اسٹیشن کنٹرولر، اسٹیشن انچارج، 5ہزار مینٹی ننس ٹیکنیشنز اور تقریباً2ہزار سپروائزر شامل ہیں۔میٹروملازمین نے کہا ہے کہ میٹروبند کرنے کا فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا ۔ مطالبات تسلیم کرانے کے سلسلے میںہڑتال کی جارہی ہے۔19جون سے ملازمین اپنے بازوئوں پر سیاہ پٹی باندھ کر دہلی میٹروکے مختلف اسٹیشنوں پر مظاہرہ کررہے تھے ۔25جون سے علامتی بھوک ہڑتال شروع کی۔ اس کے باوجود بات نہیں سنی گئی تو ملازمین نے ہڑتال کا فیصلہ کیا۔ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملازمین کے مسئلے کو حل کریں۔ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر دہلی کے بارہ کھمبا روڈ پر قائم میٹرو بھون میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ۔

ملازمین کے مطالبات:

ٓ*ملازمین کی یونین کو منظوری دی جائے جبکہ 9ارکان پر مشتمل کونسل کی انتظامیہ نے منظوری دے رکھی ہے۔
*برخاست ملازمین کی بحالی
23*جولائی 2017ء کو ہونیوالے معاہدے کے تحت تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
7*ویں تنخواہ کمیشن کی سفارش نافذ کرانے کا مطالبہ۔
*ملازمین کے کام کیلئے علاقے مخصوص کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -یکم جولائی سے آدھار کی جگہ ورچوئل آئی کا استعمال

شیئر: